الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ایس او پیز جاری کردیے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی صورت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ایس او پیز کا اجرا کردیا گیا . الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ 10 اور 11 فروری کو کھلا رہے گا اور درخواست دہندگان یا امیدواران کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں صبح 8:30 سے شام 4:30 تک وصول کی جائیں گی، ان درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت 10 اور 11 ہفتہ اور اتوار کو بھی ہوگی .


پٹیشن جمع کرانے کے لیے ضروری ہدایات ایس او پیز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دی گئی ہیں جن کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کروائیں جس کے چیدہ چیدہ نکات یہ دیے گئے ہیں :
الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹیشنز کی 9 کاپیاں ایک اصل اور 8 کاپیاں مع مکمل تفصیل جمع کروانی ہوں گی جس پر دائر کرنے کی تاریخ ہوگی . درخواست دہند گان درخواست کی سافٹ کاپی (PDF) میں مہیا کرے گا اور ساتھ ہی جو بھی اس کے پاس ثبوت ہوں گے وہ بھی یو ایس بی میں فراہم کرے گا اوردرخواست کے ساتھ منسلک کرے گا .
درخواست دہند گان اپنے شناختی کارڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کریں گے اور اپنا درست موجودہ پتا اور رابطہ نمبر لکھیں گے . مزید ازاں مدعا علیہان کے مکمل کوائف اور پتا تحریر کرنا ہوگا .
اگر کسی وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی جا رہی ہو تو درخواست کے ساتھ وکالت نامہ منسلک ہو،ایڈووکیٹ کا کارڈ اور دیگر رابطہ نمبر موجود ہوں . تمام درخواستوں کا باقاعدہ انڈیکس، صفحات کی نمبرنگ اور فلیگنگ ہو . الیکشن کمیشن کے مطابق صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر وصول شدہ درخواستیں الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کے لئے مقرر ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں