سندھ

سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر پولنگ کل 8 فروری 2024 کو ہوگی


کراچی(عمر یوسفزئی)صوبہ سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر پولنگ کل 8 فروری 2024 کو ہوگی تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح صوبہ سندھ میں بھی پولنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اس ضمن میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس رینجرز اور فوج کے جوان تعینات کردئیے گئے ہیں
واضح رہے کی صوبہ سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستیں ہیں۔ صوبہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 14612645 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 12382125 ہے جس کی مجموعی تعداد 26994770 بنتی ہے۔ صوبہ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 19008ہے۔ جن میں سے 6768 انتہائی حساس ، 6582 حساس اور 5658 نارمل ہیں ۔

صوبہ میں قومی اسمبلی کی 61 نشستوں پر 1130امیدوار جبکہ صو بائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر 2795امیدوار مد مقابل ہے۔صوبہ میں پریزائڈنگ افسران کی تعداد 19008،اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 130010 جبکہ پولنگ افسران کی تعداد 65005 ہے.

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں