اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کے بھائی اور پی پی 11 کے امیدوار ناصر راجہ کی عدم بازیابی کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ بشارت کے بھائی ناصر راجہ کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ایس ایس پی آپریشنز جج کے روبرو پیش ہوئے۔ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کو بتایا کہ ناصر راجہ ہمارے پاس نہیں ہیں، اُن کی بازیابی کیلیے 15 پر کال چلی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد نے پی پی 11 کے امیدوار ناصر راجہ کو آدھے گھنٹے میں بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو پی پی 11 کا الیکشن ملتوی کردیں گے۔
اس کے علاوہ عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آدھے گھنٹے میں اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والے ناصر راجہ پی پی 11 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…