موت کے ڈرامے کے بعد پونم پانڈے سے متعلق ایک اور خبر جھوٹی نکلی


نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سروائیکل کینسر سے اپنی موت کا ڈراما رچانے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کو بھارتی حکومت کی جانب سے سفیر بنائے جانے کی خبر بھی جھوٹی نکلی۔کینسر جیسے جان لیوا مرض کا سہارا لیکر اپنی تشہیری مہم کرنے والی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو بھارت سمیت پوری دنیا میں کڑی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ اداکارہ نے موت کا ڈراما کیا۔
پونم پانڈے کے ڈرامے کے بعد سے اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جارہی ہے لیکن اسی دوران یہ خبر سامنے آئی کہ بھارتی حکومت انہیں سفیر مقرر کررہی ہے۔کہا جارہا تھا کہ بھارت کی مرکزی حکومت پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کے لیے سفیر مقرر کرنے والی ہے اور اس حوالے سے بھارت کی مرکزی وزارت صحت اور پونم پانڈے کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔
اس خبر کے بعد بھارتیوں میں غصے کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ تاہم، اب بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے پونم پانڈے کو سفیر بنانے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے حکام نے اس خبر کی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارہ پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کے لیے سفیر مقرر نہیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 فروری کی صبح پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا تھا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔
موت کی خبر کے ایک دن بعد پونم پانڈے منظرِ عام پر آگئی تھیں اور سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرکے بتایا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں، اداکارہ کے مطابق اُنہوں نے یہ ڈراما سروائیکل کینسر کی ویکسین کی تشہیری مہم کے لیے کیا تھا۔

Recent Posts

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

12 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

26 mins ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

44 mins ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

53 mins ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

2 hours ago

راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی ذمہ داری کپتانی کی تبدیلی پر ڈال دی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی…

2 hours ago