آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی جوانوں نے حملے کا فوری جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید ہوگئے جبکہ دو سپاہی زخمی بھی ہوئے . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے . آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک میں سخت محنت سے حاصل کیا گیا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا . . .
(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں سپاہی عرفان شہید ہوگئے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ کو نشانہ بنایا .
متعلقہ خبریں