‘خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں ‘نوازشریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پیغام جار ی کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف اور مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ماڈل ٹاون کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد نوازشریف نے کہا کہ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، ملک میں ایک پارٹی کی اکثیریت حکومت ضروری ہے ، الیکشن میں ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیے .

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ دیں، پاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کریں گے ، کچھ لوگوں نے آ کر خوشحالی کے خواب کو بکھیر کر رکھ دیا .

انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور بھر پور کام کیا، ان کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں ہے ، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں، شہبازشریف کی پارٹی کیلئے بے پنا ہ خدمات ہیں . ان کا کہناتھا کہ بدتمیزی اور بدتہذہبی کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں