اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی حامد میر نے ملک بھر میں انتخابات کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے پر ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ سب دھاندلی کی ابتدا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے انتخابات کے روز انٹرنیٹ سروس معطل کرنا سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں طاقتور لوگ عدالتوں کا احترام نہیں کرتے۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہاں ہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ الیکشن تک انٹرنیٹ سروس معطل نہ کی جائے لیکن عدالت کے حکم کو اپنے بوٹ تلے مسلتے انٹرنیٹ سروس اور موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے 8300 کی سہولت بھی بے کار ہو گئی، یہ سب دھاندلی کی ابتدا ہے لیکن آپ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…