2023 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے: شہباز شریف

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ 2023 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،ہمارا مطالبہ ہے 2023 میں بھی شفاف اور آزاد الیکشن کرانا ہونگے،ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت تمام اداروں سے ہے۔راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں،راولپنڈی کینٹ7 ،چکلالہ 5 ، واہ کینٹ8 ، ٹیکسلا میں 3 سیٹیں حاصل کیں،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن انتہائی شفاف ہوئے، کہیں سے دخل اندازی نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے 2023 میں بھی شفاف اور آزاد الیکشن کرانا ہونگے،ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت تمام اداروں سے ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ 2023 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،آج سواتین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں ، سوا تین سال پہلے ایک سلیکٹڈوزیراعظم کولگاکر پاکستان کو تباہ کیاگیا،انہوں نے کہاکہ ن لیگ سی پیک لائی تو تحریک انصاف نے اس پر شدید تنقید کی،ن لیگ کے پانچ سال میں پاکستان کی تقدیر بدلنے جا رہی تھی،ن لیگ کا چوتھا دور پاکستان کو ترکی کے ہم پلہ کرتا۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔۔صدر ن لیگ نے کہاکہ آج مہنگائی کا حال دیکھ لیں، آج غریب آدمی کو دوائی نہیں ملتی، آج اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،بجلی ،تیل اور گیس آسمان سے باتیں کررہے ہیں،بجلی کے بل آسمانی بجلی بن کر عوام پر حملہ کررہے ہیں،سلیکٹڈابھی بھی یہی کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے،آپ نے پاکستان کو معاشی طور پر برباد کردیا ہے،دنیا میں پاکستان کی کوئی عزت نہیں رہی،قرضے لے کر پاکستان کو بدحال کردیا ہے،اب بھی کہتے ہو گھبرانا نہیں ہے،اگر ملک میں آج تحریک کا جواز بن چکا ہے تو وہ مہنگائی ہے،آپ کو مہنگائی کیخلاف اٹھنا ہو گا اور حکومت کیخلاف نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو دریا برد کرنا ہوگا اس سے پہلے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے،ڈالر کی قیمت آئے روز بڑھ رہی ہے،170 روپے پر پہنچ چکا ہے،دوائیوں کے نام پر پہلے ہی اربوں روپے کا ڈاکہ پڑچکا ہے،ہمارے دور میں سستے بازاروں میں آسانی سے آٹا ملتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کے شادی کے دعوے پر مبینہ شوہر کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا

Recent Posts

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

3 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

14 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

25 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

34 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

47 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

53 mins ago