وزیراعظم کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات کے انعقاد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم، الیکشن کمیشن، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے میڈیا اور تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کیا، یہ اہم موقع نہ صرف ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی ہے، پاکستان کے عوام کی انتخابی عمل میں شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری مشق کا سنگ بنیاد رہا ہے، ووٹروں کا زیادہ ٹرن آؤٹ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لیے عوامی عزم کا واضح اشارہ ہے۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ’ ووٹوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی آوازیں ہماری جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے چند واقعات کے باوجود ملک بھر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، ایل ای اے، سویلین ایڈمنسٹریشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ اپنے فرائض سے ان کی غیر متزلزل وابستگی انتخابات کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے غیر معمولی ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد قوم کا عزم، انتخابی عمل میں شرکت جاری رکھنا، ان قوتوں کے خلاف ایک طاقتور بیان ہے جو ہماری قوم کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں‘۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’یہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کو واضح کرتا ہے، ایک بار پھر میں اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں۔‘۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

1 min ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

14 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

21 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

31 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

56 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago