2018کے انتخابات پر تحفظات کے باوجود کالی پٹیاں باندھ کر حلف کیوں لیا ، حمزہ شہبازنے اند رکی بات بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے 2018 کے انتخابات پر تحفظات کے باوجود سیاہ پٹیاں باندھ کر حلف لینے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا ، کہا کہ ایسا صرف جمہوریت کی گاڑی کو پٹری پر رواں رکھنے کیلئے کیا گیا . لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں پلیٹ فارم ملنا چاہئے ، عوام کے ووٹوں کے فیصلوں کو عزت دی جائے تاکہ موجودہ ملکی مسائل کا حل ہو سکے ، پنڈی موٹر وے اور پشاور بس میں اربوں روپے کے غبن نظر آتے ہیں ، ہماری حکومت میں عوام ڈینگی کو بھول چکے تھے ، اب پھر ڈینگی سے اموات ہو رہی ہیں ، جب ہمارے دور میں ڈینگی آیا تو شہباز شریف صاحب مجھ سمیت تمام ایم پی ایز کو صبح چھ بجے جگاکر فیلڈ میں بھیجتے تھے ، ہم نے ڈینگی کو ختم کر دیا تھا مگر آج پھر اموات ہو رہی ہے .

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج ادویات کی قیمتوں میں چار سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ، خطرناک مہنگائی کا طوفان ہے جو کہیں بھی تھمے گا نہیں بلکہ بڑھتا جائے گا، عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے ،اس عذاب سے اللہ جان چھڑائے ، ہم عوامی رابطہ مہم شروع کرنے لگے ہیں ، سیاسی جماعتوں اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا . صحافی کے سوال کہ ن لیگ میں مفاہت اور مزاحمت کا بیانیہ چل رہا ہے آپ کس کے ساتھ ہیں کے جواب میں حمزہ نے کہا کہ میں ن لیگ کا کارکن ہوں ، مفاہت کا مطلب یہ نہیں کہ دو سال جیل میں چلے جائیں بلکہ مفاہمت کا مطلب ہے کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں . حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستان نے 72سال میں اتنا قرض نہیں لیا جتنا اس حکومت نے تین سال میں لیا . . .

متعلقہ خبریں