2018کے انتخابات پر تحفظات کے باوجود کالی پٹیاں باندھ کر حلف کیوں لیا ، حمزہ شہبازنے اند رکی بات بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے 2018 کے انتخابات پر تحفظات کے باوجود سیاہ پٹیاں باندھ کر حلف لینے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا ، کہا کہ ایسا صرف جمہوریت کی گاڑی کو پٹری پر رواں رکھنے کیلئے کیا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں پلیٹ فارم ملنا چاہئے ، عوام کے ووٹوں کے فیصلوں کو عزت دی جائے تاکہ موجودہ ملکی مسائل کا حل ہو سکے ، پنڈی موٹر وے اور پشاور بس میں اربوں روپے کے غبن نظر آتے ہیں ، ہماری حکومت میں عوام ڈینگی کو بھول چکے تھے ، اب پھر ڈینگی سے اموات ہو رہی ہیں ، جب ہمارے دور میں ڈینگی آیا تو شہباز شریف صاحب مجھ سمیت تمام ایم پی ایز کو صبح چھ بجے جگاکر فیلڈ میں بھیجتے تھے ، ہم نے ڈینگی کو ختم کر دیا تھا مگر آج پھر اموات ہو رہی ہے ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج ادویات کی قیمتوں میں چار سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ، خطرناک مہنگائی کا طوفان ہے جو کہیں بھی تھمے گا نہیں بلکہ بڑھتا جائے گا، عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے ،اس عذاب سے اللہ جان چھڑائے ، ہم عوامی رابطہ مہم شروع کرنے لگے ہیں ، سیاسی جماعتوں اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

صحافی کے سوال کہ ن لیگ میں مفاہت اور مزاحمت کا بیانیہ چل رہا ہے آپ کس کے ساتھ ہیں کے جواب میں حمزہ نے کہا کہ میں ن لیگ کا کارکن ہوں ، مفاہت کا مطلب یہ نہیں کہ دو سال جیل میں چلے جائیں بلکہ مفاہمت کا مطلب ہے کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستان نے 72سال میں اتنا قرض نہیں لیا جتنا اس حکومت نے تین سال میں لیا۔

Recent Posts

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

2 mins ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

8 mins ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

10 mins ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

14 mins ago

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد…

17 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف…

23 mins ago