ظفروال (قدرت روزنامہ)سینئر سیاسی رہنما، الیکشن 2024ء کے آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ذرائع کے مطابق مہناز اکبر عزیز اور اُن کے بیٹے میکال عزیز کو آر او آفس ظفروال سے حراست میں لیا گیا ہے۔
اس سے قبل مہناز اکبر عزیز کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دانیال عزیز واضح برتری سے جیت چکے ہیں، این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں مل رہا۔
اہلیہ دانیال عزیز نے کہا تھا کہ آر او کا کہنا ہے کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے کہ 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ ابھی تک نہیں پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
ناکے پر دانیال عزیز کو روکا اور زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔واضح رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر اُنہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…