پرویز خٹک کو صوبائی اسمبلی کی 2اور بیٹے کو ایک نشست پر بری طرح شکست

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر پرویز خٹک صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر بری طرح ہار گئے جبکہ ان کے بیٹے کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کو صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 87 اور پی کے 88میں شکست ہو گئی،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے 87 میں آزاد امیدوار خلیق الرحمان 44ہزار 762ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،پی کے 87میں پرویز خٹک 18ہزار 176ووٹ حاصل کر سکے۔

اسی طرح پرویز خٹک کو پی کے 87پر 25ہزار 586ووٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا،پرویز خٹک پی کے 88پر بھی 29ہزار 375ووٹوں سے ہار گئے ۔

ادھرپی کے 77پشاورکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار شیر علی 30ہزار544ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،جے یو آئی کے صفت اللہ 7ہزار 615ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے،

نوشہرہ کے حلقے پی کے 85پر پرویز خٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک بھی 24ہزار 304ووٹوں سے ہار گئے ،آزادامیدوار زرعالم خان 32ہزار 75ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے،پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک صرف 7ہزار 771ووٹ لے سکے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

2 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

2 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

2 hours ago