ڈاکٹر سویرا پرکاش کا شکست تسلیم کرکے ووٹرز کا شکریہ


بونیر(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا سے عام انتخابات میں حصہ لینے والی، ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خود کو بونیر کی دختر قرار دینے والی سویرا پرکاش نے فارم 47 کی تصویر پوسٹ کی ہے۔خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 25 کی جنرل نشست سے انتخابات میں حصہ لینے والی سویرا پرکاش نے 1754 ووٹ حاصل کئے۔

صوبائی جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لینے اور اقلیت سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پی کے25 بونیر1 کے تمام 143 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ریاض خان 28 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے فضل غفور 12ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Recent Posts

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

4 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

35 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

42 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

50 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

60 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

2 hours ago