الیکشن نتائج جو بھی ہوں، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم، بلوم برگ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی جریدہ بلوم برگ کے ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ مینجر روچر ڈیسائی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے۔
روچر ڈیسائی نے پاکستان میں عام انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن نتائج جو بھی ہوں، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے، پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی، غیرمستحکم ہے۔
فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ مینجر روچر ڈیسائی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو آئندہ 6 مہینوں میں کئی ادائیگیاں کرنی ہیں، پاکستان کو لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا بازار ہے۔
بلوم برگ کے مینجر کے مطابق پاکستانی بازار کا قیمت اور آمدنی تناسب کم ترین سطح پر ہے، حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستا ہے۔ مینجر روچر ڈیسائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 مہینوں میں کم ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

کراچی میں انوکھا ولیمہ، جاپانی دلہن اور دولہے کا ساڑھے تین سالہ بیٹا بھی تقریب میں شریک

ننھا محمد زین تقریب کے دوران مختلف رسموں کو حیرت اورخوشی سے دیکھتا رہا کراچی(قدرت…

17 mins ago

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

36 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2000 روپے فی…

39 mins ago

نعمان اعجاز اور صبر قمر کے ویب سیریز میں انتہائی بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکار صبا قمر کی شہرت…

48 mins ago

متحدہ عرب امارات میں نوکری کی تلاش اب آسان، آئندہ سال کی تنخواہ گائیڈ جاری

متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)اگر آپ اگلے سال متحدہ عرب امارات میں نوکری تلاش کرنے…

49 mins ago

پاکستان کا شاندار کھیل، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا…

59 mins ago