“عمران خان ہمت کریں جو ہمت نواز شریف نہ کرسکے”رؤف کلاسرا نے ماضی کے ورق کھنگالتے ہوئے ایسا مطالبہ کردیا کہ وزیراعظم ششدر رہ جائیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ جنوری 2017ءمیں وزیراعظم نواز شریف کے 100 بیرونی دوروں میں ملنے والے مہنگے تحائف کی فہرست بھی سینٹ کو نہیں دی گئی تھی،بہانہ وہی تھا جو اَب عمران خان بنا رہے ہیں،تحائف کی فہرست 2013ء سے پبلک ہونی چائیے اور دونوں وزیراعظموں کی ہونی چاہئے،عمران خان ہمت کریں جو ہمت نواز شریف نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ جب قانون حکمرانوں نے خود بنایا ہوا ہو ایک کروڑ کے تحفے پر صرف 10 لاکھ ادا کر کے 90لاکھ روپے گھر لے جائیں تو وہ قانون نہیں قانون ساتھ کھلواڑ ہوتا ہے،قانون کے نام پر جنرل مشرف،شوکت عزیز،زرداری، نواز شریف، گیلانی،وزراء نے لٹ مار مچائی، اب عمران خان بتانے سے انکاری ہے کیا کچھ لے گئے؟۔انہوں نے کہا کہ 2013 تک تحائف کی فہرستیں پارلیمنٹ میں پیش ہو چکی ہیں،2013 بعد نواز شریف 100غیر ملکی دوروں بعد یہ فیصلہ کیا گیا اب یہ تحائف”قومی راز” تصور کیے جائیں گے،حکمرانوں کو ملنے والے ہیرے جواہرات، نیکلس،رولکس گھڑیاں،بریسلٹ، سونے کے زیوارات، ڈالروں میں کیش کا راز بتانے سے ریاست کو خطرہ ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

6 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

6 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

6 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago