واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں پولنگ کے دن موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوری عمل کے جاری رہنے اور آزادیٔ اظہار رائے کے بنیادی حق کی فراہمی کے خواہش مند ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل سے صحافیوں نے پاکستان میں عام انتخابات اور اس کے نتائج سے متعلق متعدد سوالات کیے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ اب تک کے ابتدائی نتائج عمران خان کی پارٹی کے حق میں ہیں۔ وہ میرے خیال میں اس وقت 136 اضلاع میں آگے ہے لیکن آپ ووٹ کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی بہت ساری رپورٹس اور ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ 136 اضلاع میں اس کامیابی کو صبح تک کم نہ کردیا جائے۔
جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ابتدائی نتائج کی بات یہ ہے کہ وہ ابھی ابتدائی ہیں۔ اور ہمیں ابھی اس سے آگے نہیں جانا چاہیے جب تک سرکاری اعلان نہ ہوجائے اس لیے میں مزید تبصرہ یا قیاس آرائی نہیں کروں گا کہ کس کی حکومت بن سکتی ہے۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ مان لیتے ہیں کہ پاکستانی عوام پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں کی اکثریت کو منتخب کرتے ہیں، لیکن پھر بیک ڈور مذاکرات سے اچانک وزیراعظم کے لیے ایک اور امیدوار سامنے آتا ہے جس کے پاس اکثریت ہے تو کیا یہ امریکا کے لیے ٹھیک رہے گا۔
امریکی ترجمان نے کہا کہ میں اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہوں گا جو ابھی آپ کر رہے ہیں۔ جب ایسی صورت حال پیدا ہوگی تب ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں انتخابات ہوچکے ہیں ایسے میں کیا امریکا کے پاس لوگوں کے لیے کوئی پیغام ہے؟ فوراً ہی صحافی نے معذرت کرتے ہوئے اپنا سوال دوبارہ دہرایا کہ کیا پاکستان میں متنازع انتخابات کے بعد امریکا کا پاکستان میں لوگوں کو کوئی پیغام ہے؟
جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے گئے اور میں پھر اپنی بات دہراؤں گا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ وہاں کے عوام کو کرنا ہے۔ ہماری دلچسپی جمہوری عمل کے جاری رہنے میں ہے۔امریکی ترجمان نے انتخابات سے متعلق پُرتشدد واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہارِ رائے کی خلاف ورزیوں کے معاملات پر نگاہ ہے۔
ایک اور صحافی نے پاکستان میں بننے والی اگلی حکومت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھا جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر…
ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں،…
کراچی(قدرت روزنامہ) ایک روزکمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ صرافہ ڈیلرز…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر…
تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے، یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، عطا…
ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیتے ہوئے سیریز…