الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن تماشہ بنا ہوا ہے،حافظ نعیم


کراچی (قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ضلعی ریٹرننگ افسران (ڈی ار اوز) کا الیکشن تھا۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ، الیکشن کمیشن تماشہ بنا ہوا ہے، جو خدشات ظاہر کئے جارہے تھے وہ ٹھیک ثابت ہوئے، بچے ہم سے پوچھ رہے ہیں ہمیں جمہوری نظام سے کیا مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی لیڈ کررہی تھی، کراچی میں صرف جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا، لیکن راتوں رات نتائج بدل دیے گئے، عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا پھر بھی ان کو جتوایا جارہا ہے، خواجہ اظہار کے1لاکھ ووٹ کردیے گئے،ایم کیو ایم کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن آراوز اور ڈی ار اوز کا بن گیا، دو بجے تک فارم دینے کا کہا گیا لیکن کارکنان کو فارم نہیں دیئےگئے، فارم پینتالیس اور چھیالیس ملنے کےبعد بھی نمبرز بدل دیئےگئے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ہم احتجاج اور دھرنے دیں گے جو چاہے وہ ہمارے ساتھ آجائے، بار بار مینڈیٹ پر قبضہ کیا جاتا ہے،ہمارے راستے میں رکاوٹ نا ڈالی جائے، الیکشن کیخلاف احتجاج کو پورے پاکستان میں پھیلانا پڑا توپھیلادیں گے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے،دھرنے دیں گے تو معلوم ہوجائے گا کہ الیکشن کمیشن کے پیچھے کون ہے۔

Recent Posts

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

3 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

9 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

32 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

45 mins ago

وقت آگیا ہے بابر ، شاہین اور دیگر سینئرز کو اب آرام کروایا جائے،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے: عثمان شنواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے بھی…

1 hour ago