این اے 265 پشین:مولانا فضل الرحمان کامیاب

پشین (قدرت روزنامہ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے قومی اسمبلی نشست جیت لی .

مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا تھا ،ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا .

تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پشین کی نشست جیت لی ہے .

این اے 265 پشین کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے . پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 31436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے .

. .

متعلقہ خبریں