میرے حلقے میں ساڑھے 16 ہزارووٹ رجکیٹ کیوں ہوئے ؟مہربانو قریشی نے سوال اٹھا دیا

ملتان ( قدرت روزنامہ )سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ جو نتائج آ رہے ہیں ان سے متعلق الیکشن کمیشن سے سوال کریں گے۔ جب رات 1 بجے رزلٹ آنا بند ہوا تو سب کو باہر نکال دیا گیا باقی 2 جماعتوں کے امیدوار اندر موجود تھے مجھے باہر نکال دیا گیا اس سب کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر پر عائد ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہم نے ہار کو ہمیشہ دل سے تسلیم کیا ہے جب ووٹر کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو دفاع کرنا ہماری ذمہ داری ہے میرے حلقے میں ساڑھے 16 ہزارووٹ رجکیٹ ہوئے ، پورے پاکستان میں کبھی اتنی بڑی تعداد میں ووٹ رجیکٹ نہیں ہوا، واضح ہے کسی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایسا کیا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ مہر بانو قریشی این اے 151 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھیں ۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

1 hour ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

1 hour ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

1 hour ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

2 hours ago