نوازشریف نے مانسہرہ میں شکست قبول کرنے سے انکار کر دیا ، بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا .

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مانسہرہ کےکئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے .

انہوں نےدرخواست میں کہا کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کردیا گیا، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے .

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 سے نوازشریف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انہوں نے 80 ہزار 382 ووٹ حاصل کیئے جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار 105 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں