بلوچستان اسمبلی، اب تک آنے والے نتائج کے مطابق کس جماعت نے کتنی نشستیں حاصل کیں ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) عام انتخابات کے سلسلے میں نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، بلوچستان اسمبلی کے51 حلقوں میں سے اب تک 42کا نتیجہ سامنے آچکا ہے .

غیر حتمی غیر سرکاری تنائج کے مطابق صوبے میں اب تک پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے .

اب تک کی اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 9 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ امیدوارں نے کامیابی حاصل کی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن8 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ6 نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں