شمالی وزیرستان میں فائرنگ , محسن داوڑ زخمی

میران شاہ ( قدرت روزنامہ )شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں . پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے .

"جیو نیوز " کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی .
ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ سےمحسن داوڑکےکچھ ساتھی بھی زخمی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں