ڈرامہ سیریل ‘خئی’ کی آپانا کا اپنی طلاق سے متعلق حیران کُن انکشاف


کراچی(قدرت روزنامہ) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں آپانا کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہِ نور حیدر نے اپنی شادی اور طلاق سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا . نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘خئی’ کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، شاندار اداکاری اور منفرد کہانی کی وجہ سے اس ڈرامے کو بہت پسند کیا جارہا ہے .


ڈرامے میں برلاس خان اور آپانا کے کردار کو بہت مقبولیت مل رہی ہے اور مداح ان دونوں کرداروں کی اصل زندگی سے متعلق معلومات جانے میں کافی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کردار اب پاکستانیوں کا نیا کرش ہیں .
ڈرامے میں آپانا کا کردار ماہِ نور حیدر نے ادا کیا ہے جوکہ اس سے پہلے کئی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن انہیں شہرت آپانا کے کردار سے ملی ہے .
خئی’ سے شہرت پانے والی اداکارہ ماہِ نور حیدر نے حال ہی میں میگزین ‘فوشیا’ کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی .
دورانِ انٹرویو ماہِ نور حیدر نے انکشاف کیا کہ اُن کی شادی 22 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، اُن کے کالج کی تعلیم مکمل ہی ہوئی تھی کہ 21 سال کی عمر میں اُن کا رشتہ آگیا تھا اور پھر والدین نے شادی کردی تھی .
ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اُن کی شادی کم عُمری میں ہوئی، اُس وقت عقل بھی کم تھی اور بدقسمتی سے وہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی .

اداکارہ نے کہا کہ سال 2020 میں اُن کی طلاق ہوگئی تھی لیکن وہ اب بھی اپنے سابق شوہر اور سُسرالیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اُن کے دل میں آج بھی اپنی ساس کے لیے وہی عزت ہے جو طلاق سے پہلے تھی . اُنہوں نے اپنے والدین کے حوالے سے کہا کہ اُن کے والدین خصوصاً اُن کے والد اُن کا بہت ساتھ دیتے ہیں اور اُن کا ماننا یہ ہے کہ ایک لڑکی کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت سپورٹ کرنے والے والدین ہوتے ہیں .
ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اُن کی طلاق کے بعد رشتہ دار اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اُن سے مشورہ مانگتے ہیں لیکن وہ کبھی کسی کو طلاق کا مشورہ نہیں دیتیں کیونکہ ہر ایک کی ازدواجی زندگی مختلف ہوتی ہے .
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کبھی اپنے سابق شوہر کی برائی نہیں کرتی ہیں کیونکہ بعض اوقات اچھے لوگ بھی ساتھ نہیں چل سکتے . واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں زمدہ کا کردار در فشاں سلیم جبکہ چنار خان کا کردار اداکار فیصل قریشی نبھا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں