تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل ہونے سے روکنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے عام انتخابات میں کثیر تعداد میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی وفاداریاں تبدیلی ہونے سے روکنے اور خیبر پختون خواہ میں حکومت بنانے کیلئے فیصلہ سازی کے ساتھ حکمت عملی پر غور شروع کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے آزاد امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے ارکان سے تحریری حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران بھی نامزد امیدواروں نے وفاداریاں تبدیل نہ کرنے کا حلف لیا تھا۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے تیسری بار حکومت بنانے کے بارے میں منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف بہ حیثیت جماعت اگرچہ پارلیمانی سیاست کا حصہ نہیں لیکن خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے قانونی اور آئینی پہلوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسپیکر اسد قیصر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ الیکشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مشاورت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان سے بھی رابطہ کررہے ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے علاوہ عدالت سے رجوع کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے۔ تمام آپشنز پر غور کررہے ہیں۔حکومت بننے کے بعد وزیراعلیی کون ہوگا، اس پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

Recent Posts

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

14 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

28 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

32 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

47 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

52 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

1 hour ago