این اے 54: دو سابق وزراء 40 سال بعد سیاست سے آؤٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) این اے 54: دو سابق وزراء 40 سال بعد سیاست سے آؤٹ، چوہدری نثار اور غلام سرور کو پہلی مرتبہ عوام نے بہت کم ووٹ دئیے، نئے چہروں کا انتخاب۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024کے نتیجے میں دو سابق وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان اور غلام سرور خان گزشتہ 40 سالوں میں سیاست میں ان کی فعال شرکت کے بعد این اے 54 کے سیاسی میدان سے باہر ہو گئے۔ گزشتہ چار دہائیوں میں یہ پہلا الیکشن ہے جب یہ دونوں سابق وزراء 1985کے بعد گزشتہ دس انتخابات میں پہلی یا رنر اپ پوزیشن حاصل نہیں کر سکے۔
ووٹرز نے روایتی چہروں کو مسترد کر دیا ہے اور قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی دونوں نشستوں پر نئے چہروں کو ووٹ دینے کا انتخاب کیا ہے۔ اب ووٹرز نے قومی اسمبلی (این اے 54) کی نشست اور پی پی 12 اور پی پی 13 کی دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پہلی بار تمام نئے چہروں کو منتخب کیا ہے۔ حلقہ بندیوں نے سابق وفاقی وزراء کے خلاف ووٹ دیا ہے جیساکہ یہ دونوں مستقل جیت میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر تھے۔
چوہدری نثار علی خان کو صرف 19,993 ووٹ اور غلام سرور خان کو 16,889ووٹ ملے۔ چوہدری نثار علی خان اور غلام سرور خان پہلی بار 1985 میں ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے حلقوں سے غیر جماعتی انتخابات میں ایم این اے اور صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ پھر دونوں الگ ہو گئے اور مختلف سیاسی جماعتوں میں شامل ہو گئے۔ 1985 سے دونوں شخصیات مختلف ادوار میں منتخب ہوتی رہی ہیں۔
چوہدری نثار علی خان پی ایم ایل (این) سے وابستہ رہے لیکن انہوں نے پی ایم ایل (این) سے علیحدگی اختیار کرنے کو ترجیح دی اور 2018 کے انتخابات میں این اے کی نشست پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا لیکن وہ ہار گئے۔

Recent Posts

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

9 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

46 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

59 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

1 hour ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

1 hour ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago