پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے حکومت کو کس کو دینی ہے، نگراں وزیراعظم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔ترک میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جو سادہ اکثریت ظاہر کرے گا وہ حکومت بنائے گا۔ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے۔ ملک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کی کارروائی روکنے کا موثر طریقہ مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرنا ہے۔
وزیراعظم انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ دوصوبوں میں دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ووٹ ڈالنےکا تناسب بہت اچھا رہا.غیر معمولی حالات میں بڑی تعداد کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کا عکاس ہے۔آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل ضروری ہے.
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے یہ واضح کردیا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل سے گزرنا ہوگا.عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت مزید فعال اور مضبوط ہوگی.خواہش ہے کہ حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو.اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے.سیاسی جماعتوں نے باہمی مذاکرات سے ایک نئی حکومت کی تشکیل کرنی ہے.نئی حکومت کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

3 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

3 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

3 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

3 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

4 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

5 hours ago