بانی پی ٹی آئی نے کل پُرامن احتجاج کی کال دی ہے، عمیر نیازی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمیر نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کل پُرامن احتجاج کی کال دی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور سلمان صفدر کی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو مبارک باد دی ہے، انہوں نے کہا معیشت زمین بوس ہوچکی ہے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، اب تمام ادارے ملک کے لیے سوچیں۔
عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے، اداروں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، مکس اچار حکومت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، 50 سیٹوں پر کوئی کیسے حکومت بنانے کا اعلان کر سکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی، قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں کے عوام کل دوپہر نکلیں پُرامن احتجاج کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے گئے، آج ملک کے سب سے بڑے ادارے سے بانی پی ٹی آئی نے اپیل کی، پولیس سے جو کام کرائے گئے وہ نہیں کرانے چاہیے تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی دن نہیں کہا کہ تھک گیا ہوں یا مجھے جیل سے نکالیں، ہم سمجھتے ہیں یہ مقدے ختم ہونے چاہئیں سارے بے بنیاد کیسز ہیں۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

2 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

6 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

8 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

16 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

22 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

29 mins ago