لندن (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد امیدوار کہیں چلے جائیں گے . ہماری جماعت جلد ہی آزاد امیدواروں کےلیے پارٹی بینر کا اعلان کرے گی .
خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کےلیے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ بینر کا 24 گھنٹوں میں اعلان کردیا جائے گا . ہمیں اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد امیدوار کہیں چلے جائیں گے، آزاد امیدوار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے 18 ماہ سخت محنت کی ہے .
. .