نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانونی سقم تھا اور نواز شریف نے کہا معاملے پر قائمہ کمیٹی میں بحث ہونی چاہیے جبکہ حتمی بات بحث
کے بعد ہو گی۔ پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ نواز شریف کہیں گے تو بات آگے بڑھے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے معاملے پر حتمی رائے نہیں دی تھی اور نواز شریف ملک میں ہوتے تو مدت ملازمت میں توسیع بل پاس نہ ہوتا اگر مریم نواز رکن پارلیمان ہوتی تو بھی مدت ملازمت توسیع بل پاس نہ ہوتا۔خیال رہے کہ مریم نواز نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس ن لیگ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا ووٹ دیا تھا میں اس ن لیگ کا حصہ نہیں تھی۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago