شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو فون، ملاقات کی دعوت

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو فون کر کے ملاقات کی دعوت دے دی .

نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی اور دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کر لیا .

دوسری جانب ایم کیو ایم کے وفد کی آج شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد کچھ دیر میں بعد ماڈل ٹاؤن جائے گا جہاں لیگی قیادت سے ملاقات ہو گی . شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو فون کر کے ملاقات کی دعوت دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں