فردوس عاشق اعوان کا پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر ردعمل آ گیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر ردعمل دے دیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ گمراہ کن اور لغو ہے .

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئےفردوس عاشق اعوان اور پولیس اہلکار کو پیر کے روز طلب کر لیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے معاملے کی تمام تفصیلات رکھی جائیں گی، قانون کے مطابق کارروائی کریں گے . فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکاہے .

. .

متعلقہ خبریں