اگر عمران خان کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں، وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

 

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدمیاں نوزشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران ہے اور اس کے ہاتھ دوسروں کے جیب میں ہوتے ہیں،انہوںنے ایمانداری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے،اگر وزیراعظم کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں، یہ بیرون ملک سے آنے والے تحائف ہڑپ کر گئے ہیں، وفاقی حکومت خود کوئی منصوبہ بنا نہیں سکتی بلکہ وہ پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر تختی لگا رہی ہے،ن لیگ کے اقدامات کی وجہ سے کراچی میں امن

آیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکومسلم لیگ ہائوس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر اور دیگربھی موجود تھے ۔محمدزبیرنے کہاکہ کراچی میں روز لاشیں ملتی تھیں، ن لیگ کے اقدامات کی وجہ سے کراچی میں امن ہوا، امن آنے کے بعد کراچی میں ن لیگ نے بڑے منصوبے شروع کیے،انہوں نے کہا کہ کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کیئے۔ کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کے علاوہ بھی حصہ دیا، پورٹ قاسم میں بجلی کے 2منصوبے ن لیگ نے مکمل کیے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 2 ایل این جی ٹرمینلز کام کررہے ہیں، ایل این جی کے 2 ٹرمینلز ہم نے لگائے، ہمیں زبردستی ہٹایا نہ جاتا تو کراچی کیلئے بہت زیادہ بسیں آتیں، حکومت نوازشریف کا شکریہ ادا کرے جنہوں نے یہ منصوبہ شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ سال ہو گیا عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا تھاتاحال ان گیارہ سوارب کا کچھ پتہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کے فور منصوبہ ہم نے جہاں چھوڑا تھا آج بھی وہیں ہے۔ گرین لائن منصوبے کا80فیصد انفراسٹرکچر ہم نے مکمل کیا۔ ان لوگوں نے3 سالوں میں40بسیں منگوائی ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ کوویڈ کی وجہ سے بسیں منگوانے میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ کے سی آر سی پیک میں شامل تھا، عمران خان کے سی آر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے آرہے ہیں جبکہ شیخ رشید اس منصوبے کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علی زیدی کو 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا پتہ نہیں ہوگا کہ کتنے صفر ہیں۔ اس وقت بورڈ آف انویسٹرز کا کوئی چیئرمین نہیں ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

2 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

6 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

9 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

11 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

13 mins ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

16 mins ago