چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع , نوازشریف کی آج آمد متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں .

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف ظہور الہٰی روڈ پر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آئیں گے اور ملاقات دوپہر 2 بجے ہونے کا امکان ہے .

روزنامہ جنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوہدری شجاعت سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے .

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چار رکنی وفد کی ملاقات آج ہو گی اور اس سلسلے میں ایم کیوایم وفد رائیونڈ پہنچ چکا ہے . ادھر سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات آج ہو گی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہو گی .

حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں