پیپلزپارٹی نے بلاول کیلئے وزارت عظمیٰ مانگ لی، زرداری شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیلئے پی پی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ مانگ لی، یادرہے کہ شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جمعہ کی رات ملاقات کی اور مستقبل میں اتحادی حکومت بنانے پر گفتگو کی .

روزنامہ جنگ نے لکھا کہ پارٹی ذرائع نے ن لیگ کے رہنمائوں سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا، ن لیگ کی قیادت نے ہفتہ کو ایک اجلاس بھی منعقد کیا جس کی صدارت شہباز شریف نے کی تھی .

اس اجلاس میں سینیٹر اسحٰق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے شرکت کی .

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے ارکان کو بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری نے بات کا آغاز ہی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور مرکزی وزارتی پورٹ فولیوز دینے کے مطالبے سے کیا،شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو مزید بتایا کہ اس کے بدلے میں آصف علی زرداری نے ن لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی کے لیے حمایت دینے کی پیشکش کی . ن لیگ کے صدر نے حکومت سازی کے متعدد آپشنز پر بھی گفتگو کی .

یہ بھی زیر غور آیا کہ اگرچہ ن لیگ ملک میں ’سب سے بڑی‘ سیاسی جماعت کی حیثیت سے سامنے آئی ہے لیکن یہ اب بھی اپنے تئیں حکومت نہیں بناسکتی اور اسے دیگر پارٹیوں یا آزاد ارکان کی ضرورت ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں