اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے ریٹرننگ افسران کے خلاف آج ملک بھر میں بھرپور اور پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے بانی چیئرمین عمران خان کے ’’غلامی نامنظور“ کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، عوام نے 8 فروری کو تمام تر مشکلات کے باوجود گھروں سے نکل کر تحریک انصاف کو واضح اور شفاف مینڈیٹ سے نوازا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کے بجائے پھر سے ریٹرننگ افسران کے ذریعے انکا مینڈیٹ چُرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انتخابی نتائج کے ساتھ غیرقانونی/قابلِ مذمت چھیڑ چھاڑ کرکے جمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابلِ قبول کوشش کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ایسی کوئی بھی کوشش ملک کے لیے سود مند ثابت ہوگی نہ ہی عوام اپنے ووٹ کی بے حرمتی گوارا کریں گے جبکہ مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے باعث حکومت سازی تحریک انصاف کا بنیادی دستوری و جمہوری حق ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج میں ردو بدل کرنے/انہیں غیر قانونی تاخیر کا شکار کرنے/تحریک انصاف کی واضح جیت کو شکست میں بدلنے والے ریٹرننگ افسران کے خلاف آج بھرپور مگر نہایت منظّم اور پرامن احتجاج کریں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…