شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر انکیتا لوکھنڈے نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 17 کی تھرڈ رنراپ انکیتا لوکھنڈے نے شوہر وکی جین سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس 17 کے گرینڈ فنالے کے 2 ہفتے بعد بھی اداکارہ انکیتا اور شوہر وکی جین کی شو کے دوران ہونے والی لڑائی کا تذکرہ جاری ہے، انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین بگ باس کے دوران ہونے والی باہمی توتو میں میں کے بعد میڈیا کی زینت بن گئے تھے۔شو کے دوران ہونے والی لڑائی کے باعث انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کو سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انکیتا لوکھنڈے نے انکشاف کیا کہ شو کے باعث ٹرول ہونے سے اُن کی دماغی صحت کو نقصان پہنچا ہے، میں لوگوں سے کہوں گی کہ وہ ہمیں جج کرنا بند کردیں۔انہوں نے وکی کے ساتھ اپنے تعلق پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ ہمارے متعلق فیصلہ کریں، میں کسی کو بھی اپنا رشتہ جج کرنے نہیں دوں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میں بگ باس کے گھر سے باہر آئی تو باہر میڈیا تھا، سوالات تھے اور ایک دباؤ تھا، جو میں نے محسوس کیا، لوگ میرے اور وکی جین کے رشتے سے متعلق اندازے لگا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے ہم اپنے تعلق کو اچھے سے جانتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں کسی مقابلے کا حصہ نہیں ہوں، میں پرفیکٹ بھی نہیں ہوں لیکن اپنے اور اپنے تعلق کے بارے میں اچھی ہوں، میاں، بیوی گھر پر بھی لڑتے ہیں لیکن وہ ہمیں نظر نہیں آتے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہماری لڑائی شو پر ہوئی اور وہیں ختم ہوگئی، لیکن لوگوں کی سوچ ہے کہ یہ اب ساتھ کیوں ہیں؟ ہمیں نیچا دکھانے کے لیے یہ طلاق تک کی بات کرتے ہیں، میں تو کہوں گی کہ ہمیں، ہمارے حال پر چھوڑ دو۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی صدر آصف زرداری سے مل لیں، اعتزاز احسن

لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

51 mins ago

ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے…

58 mins ago

معیشت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ معیشت سے متعلق…

1 hour ago

دنیا کی سب سے بھاری موٹرسائیکل

زلی(قدرت روزنامہ) جرمنی میں دو بھائیوں نے دنیا کی سب سے بھاری موٹر سائیکل بنائی…

2 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو…

2 hours ago

سُپر ہٹ ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کے سیزن 2 کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ‘ہیرامنڈی:…

2 hours ago