بلوچستان اسمبلی کی تمام 51نشستوں پر نتائج جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی تمام 51نشستوں پر نتائج جاری کردیئے گئے ،جمعیت علما اسلام پاکستان 11، پاکستان مسلم لیگ (ن)10 اور پیپلزپارٹی 11نشستوں پر کامیاب قرار پائی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی 2،بلوچستان عوامی پارٹی 4نشستوں پر کامیاب ہوئی،بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک،بی این پی عوامی نے ایک نشست پر کامیابی سمیٹی .

بلوچستان اسمبلی میں آزادامیدوار 6نشستوں پر کامیاب ہوئے،بلوچستان میں حق دو تحریک ایک نشست پر کامیاب ہوئی، اسی طرح جماعت اسلامی ایک ،نیشنل پارٹی 3نشستوں پر کامیاب ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں