مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،کیا معاملات طے پائے؟جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات کی فہرست نوازشریف کے سامنے رکھ دی .

ایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی . کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا . مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے پر اتفاق ظاہر کر دیا .

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم حکومت سازی کے مشاورتی عمل میں شریک رہیں گے . لیگی قیادت نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی .

نوازشریف نے ایم کیو ایم کیساتھ معاملات طے ہونے پر شہباز شریف کو ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کیساتھ مصالحانہ کردار ادا کریں . دونوں پارٹیوں نے مستقبل میں ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل پر بھی غور و حوض کیا .

. .

متعلقہ خبریں