اقوام متحدہ اجلاس، وزیراعظم عمران خان کی شہرت کے چرچے، مودی اور جوبائیڈن بھی پیچھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ اجلاس، وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم مودی کوبھی پیچھےچھوڑ دیا، عالمی رہنماؤں کے خطابات میں سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے عالمی رہنماؤں کے خطابات میں سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
اگر درجہ بندی کی بات کی جائے تو عمران خان پہلے، مودی دوسرے، جوبائیڈن تیسرے، چینی صدر چوتھے، بورس جانسن 47 ہزار ویوز کے ساتھ پانچویں، ایرانی صدر 45 ہزار کے ساتھ چھٹے، ترک صدر 27 ہزار ویوز کے ساتھ 7ویں اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم 8ویں نمبر پر رہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئی تھیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سُنا۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مسلسل تیسرے سال بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا،اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑےعالمی رہنماؤں کوپیچھےچھوڑ دیا۔اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملک کی ویڈیو شیئر کی گئیں۔
اقوام متحدہ آفیشل چینل پر عمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سُنی جانے والی تقریر بن گئی۔امریکی صدرجوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین،برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلادیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کےسربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئے۔یوٹیوب پر شیئر ہونے والی عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں سے اب تک عمران خان کی تقریر کو 3 لاکھ 53 ہزار لوگوں نے دیکھا، جبکہ مودی کی تقریر پر ایک لاکھ 77 ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر صرف 69 ہزار ویوز آئے، اسی طرح چینی صدر شی جنگ کی تقریر کو اب تک 47 ہزار افراد نے دیکھا۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

8 hours ago