ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہوا؟ (ن) لیگی ترجمان کا بیان آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان آ گیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) میں بنیادی نکات طے پا گئے، دونوں جانب سے سیاسی تعاون پر اتفاق کر لیا گیا .

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان ملک و قوم کے مفاد میں ساتھ چلنے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے . ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور تجاویز کا تبادلہ ہوا .

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائدین اور نوازشریف نے اب تک دوسری جماعتوں یا امیدواروں کے ساتھ ہونے والے رابطوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا .

. .

متعلقہ خبریں