این اے 151ملتان؛ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ مہر بانو قریشی نے جیت کا دعویٰ کردیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 151میں جیت کا دعویٰ کر دیا اور پیپلزپارٹی کے امیدوار موسیٰ گیلانی کو شکست دیدی .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں مہر بانو قریشی نے کہاکہ این اے 151کی عوام کو مبارک ہو، جیت ہماری ہے، کارکنوں، حامیوں اور قیادت کا شکریہ جنہوں نے یہ کامیابی ممکن بنائی، مہر بانو قریشی کاکہنا ہے کہ جمع کئے گئے مکمل فارم 45سے واضح ہے کہ میں نے موسیٰ گیلانی کو 5995ووٹوں کے فرق سےشکست دیکر الیکشن جیتا ہے،فارم 45کے مطابق مسترد شدہ ووٹ 4151ہیں اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فارم 47میں 16ہزار 555بنا کر دکھایا گیا، اس واضح ثبوت کی روشنی میں موسیٰ گیلانی کو خوش اسلوبی سے شکست قبول کرنی چاہئے اور سیاسی پختگی دکھاتے ہوئے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا چاہئے .

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کاکہناتھا کہ یاد رکھیں پاکستانی عوام دھاندلی اور دھوکے سے جیتنے والوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے، عوام کا دیا گیا مینڈیٹ عوام کے سامنے رکھ رہی ہوں .

. .

متعلقہ خبریں