نواز یا مریم کا امکان نہیں، شہباز یا بلاول میں سے کوئی وزیراعظم بن سکتا ہے، منظور وسان


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی۔
انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانےجا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، جوڑ توڑ کے نتیجےمیں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائےگی۔

Recent Posts

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

4 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

4 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

10 mins ago

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنا دلچسپ پلان بتا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات…

22 mins ago

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے…

31 mins ago

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

40 mins ago