مسلم لیگ (ن) کے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے ابتدائی خدوخال سامنے آ گئے، کون وزیراعظم، کون وزیراعلیٰ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی سربراہی میں اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے ابتدائی خدوحال سامنے آ گئے ہیں .

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس میں شہباز کے بطور وزیراعظم اور مریم نواز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب نام سامنے آیا ہے تاہم ابھی مزید مشاورت جاری ہے .

اب تک کی تجاویز میں مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مضبوط ترین امیدوار ہیں .

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کے نام ممکنہ اتحادیوں کے سامنے رکھے گی اور پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) سمیت اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی . لیگی قیادت نے وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے نام پر فیصلے کا حتمی فیصلہ شریف برادران پر چھوڑ دیا .

نوازشریف نے پارٹی قائدین سے استفسار کیا کہ پیپلز پارٹی کو کیا آفر دے سکتے ہیں جس پر لیگی رہنماؤں نے مختلف تجاویز سامنے رکھ دیں . جن میں سے ایک صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے اتحادیوں کو دینے کی تجویز سامنے آئی جبکہ شرکاء کی رائے تھی کہ سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عہدے ن لیگ کے پاس ہی رہنے چاہئیں . بتایا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کیساتھ مذاکرات کے فائنل راؤنڈ میں کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں