پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث موٹر وے ایم ون بند کر دی گئی . رشکی انٹرچینج سے آگے موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ، دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں .
مظاہرین کی قیادت پی کے 82 کے امیدوارکامران بنگش کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آر اوز دھاندلی میں ملوث ہیں . مظاہرین نے کہا کہ اگر فارم 45 کے مطابق نتیجہ نہ دیا گیا تو موٹر وے کو مکمل طور پر بند کر دیں گے . دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موٹر وے احتیاطاً بند کر رکھی ہے .