حکومت نے عوام دشمنی کی تمام حدیں پار کر لیں ہیں، نصراللہ زیرے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام دشمنی کی تمام حدیں پار کرلی ہے ان عوام دشمنی ہر شعبہ زندگی میں عیاں ہوتی جارہی ہیں،سلیکٹڈ نااہل نے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے،بیروزگاری،مہنگائی کے عوام کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے جب کہ سلیکٹڈ حکومت کے وزیر اعلیٰ اور حکومت کے ترجمان عوام کو دروغ گوئی پر مبنی اخباری بیانات سے دھوکہ دے رہے ہیں، پشتون عوام کے شناختی کارڈز کو بلاک کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکا ہے، ایک جانب پشتونوں پر تجارت وکاروبار کے دروازے بند کیئے گئے اور دوسری طرف ان سے شناختی کارڈ بھی چھینا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت اور قابل گرفت عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی السادات سید عبدالقیوم آغا کی رہائش گاہ پر منعقدہ اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس سے علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی،سید عبدالقیوم آغا، سید محمد حنیف،سید عبدالرحمن آغا، سید عبدالطیف آغا ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اور ملک کے دیگر سیاسی جمہوری پارٹیوں نے 25جولائی 2018کے انتخابات کو پہلے ہی 10گھنٹوں میں مستر دکرتے ہوئے کہا کہ یہاں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کیا گیا ہے اور سلیکشن کے ذریعے عوام کے حق رائے دہندگی پر ڈاکہ ڈال کر من پسند افراد کو لاکر انہیں اقتدار سونپ دیا گیا۔ اور آج ان سلیکٹڈ کی نااہلی وناکامی کے باعث سلیکٹر کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صوبے بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں کوپانی، بجلی، گیس کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آئے روز غیر آئینی غیر قانونی ٹیکسز کے نفاذ نے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے عوام ان مہنگے بلوں کی ادائیگی تک نہیں کرپارہے ہیں۔ عوام بالخصوص پشتونو ں پر کاروبار، تجارت کے دروازے بند کرنے کے ساتھ ساتھ اب ان کے شناختی کارڈز کو بھی بند کیا جارہا ہے حکومت پشتونوں کو آئینی بنیادی حق سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کیلئے ہمارے عوام کو متحد ومنظم ہونا ہوگا اور پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم پر اپنی جدوجہد کو مزید دوام دینا ہوگا۔ پشتونخوامیپ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سیاسی جمہوری تحریک کے ذریعے ان سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کوئٹہ میں سردار یار محمد خان بڑیچ فٹبال ریلوے گراؤنڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے مسلم فٹبال کلب چمن اور پاک افغان فٹبال کلب چمن کے درمیان شاندار میچ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ آنے پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ افضل وردگ،باچا خان کاکڑ اور حبیب اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فٹبال میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے اس موقع پر کہا کہ آج کا یہ شاندار میچ اور کھلاڑیوں کی صلاحیتیں قابل تقلید ہیں ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں لیکن افسوس کی انہیں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے مواقع فراہم نہیں کیئے گئے اور نہ ہی ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ پشتونخوامیپ نے اپنے دور حکومت میں ہر ضلع میں سپورٹس فیسٹیول کے انعقادکو یقینی بناتے ہوئے ہر کھیل کے انعقاد اور کھلاڑیوں کو انعامات کے سات ساتھ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ سپورٹس فنڈز کے ذریعے کھلاڑیوں، سپورٹس کلبوں کے ساتھ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کھیل کے سامان فراہم کیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے جوانوں کیلئے کھیل کے میدانوں کی فراہمی اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں کیونکہ ایک صحت مند معاشرہ کی پہچان کھیل کے میدانوں کی آبادی سے ہی ہوتی ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہی جرائم و منفی رجحانات کی کمی اور منشیات کے ناسور کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کمیٹی کی ستائش کرتے ہوئے میچ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago