ن لیگ کا اجلاس؛ نواز شریف کے بجائے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیر اعلی پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صوبائی حکومت بنانے کے لئے ابتدائی خدوخال تیار کر لئے۔
اجلاس میں کچھ شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے طور پر امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی، تو باقی شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔اجلاس کے دوران پارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار کا فیصلے کا اختیار شریف برادران پر چھوڑ دیا۔
وزیر اعلی پنجاب کے لئے مریم نواز اب تک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ان کے بطور وزیراعلی پنجاب نام پر پارٹی اجلاس میں مزید مشاورت جاری ہے۔
مسلم لیگ ن شہباز شریف اور مریم نواز کے نام اپنے ممکنہ اتحادیوں کے سامنے رکھے گی۔ پی پی پی، ایم کیو ایم، جمیعت علماء اسلام ف اور دیگر کی حمایت لینے کی کوشش کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن حکومت سازی سے متعلق اپنی تجاویز اتحادیوں کے سامنے رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ حتمی فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات کے فائنل راؤنڈ کے بعد کیا جائےگا۔
اجلاس میں صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے اتحادیوں کو دینے جبکہ اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے پاس رکھنے کی تجاویز بھی سامنے آئیں۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

6 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

14 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

20 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

35 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

43 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

49 mins ago