اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات 2024 میں کامیاب ہونے والا آٹھ آزاد اراکین پر مشتمل گروپ حکومت سازی میں اہمیت اختیارکر گیا۔عام انتخابات 2024 کے نتائج سامنے آنے کے بعد حکومت سازی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ جاری ہے اور آٹھ آزاد اراکین پر مشتمل گروپ اہمیت اختیار کرچکا ہے۔
مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے چھینہ گروپ کے ایم پی ایز سے رابطہ کیا ہے اور ہم خیال گروپ آج دونوں جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرے گا۔ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ممبران پنجاب اسمبلی سے رابطہ کیا اور آزاد اراکین مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
ہم خیال ایم پی ایز میں غضنفرعباس چھینہ ، سردارشہاب الدین ، تیمور امجد لالی ،غضنفرقریشی ، علی رضا خاکوانی، امیر محمد خان ، جہانزیب کھچی اور صاحبزادہ غزین عباسی شامل ہیں۔
آزاد اراکین کااجلاس بھی ہوا جس میں دونوں جماعتوں کے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس میں حکومت سازی میں مل کر کردار کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پوری کوشش ہوگی عوام کی امنگوں پر پورا اترا جائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…