پیپلز پارٹی کی قیادت سے مسلم لیگ (ن) کا حکومت سازی کیلئے پہلا باضابطہ رابطہ، جواب کیا ملا؟

لاہور (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی قیادت سے مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی میں تعاون کیلئے پہلا باضابطہ رابطہ کر لیا .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر وفد کے ہمراہ لاہور میں بلاول ہاؤس پہنچ گئے اور آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی .

اس موقع پر شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے حکومت سازی میں تعاون کیلئے تفصیلی بات چیت کی اور ان سے تعاون مانگ لیا . پی پی رہنماؤں نے شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ کل پیپلز پارٹی کے ہونے والے سی ای سی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا . ملاقات کے دوران آزاد امیدواروں سے دونوں جماعتوں کے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں