انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، پاک فوج، پولیس، لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں . وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کو صوبے کا امن سبوتاڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی . وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو گوادر میں بانی پاکستان کے مجسمے پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے . وزیراعلیٰ نے سپاہی عرفان کے درجات کی بلندی اور حملے میں زخمی ہونے والے دو جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور گوادر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے . وزیر اعلیٰ نے اپنے مذمتی بیان میں مچھ میں سپاہی عرفان کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن کے لیے سیکیو رٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارا فخر ہیں .
متعلقہ خبریں